ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کے ایک اسکول میں پانچ سالہ معصوم بچی کی آبروریزی ،ملزم گرفتار ، متاثرہ طالبہ کی حالت نازک

دہلی کے ایک اسکول میں پانچ سالہ معصوم بچی کی آبروریزی ،ملزم گرفتار ، متاثرہ طالبہ کی حالت نازک

Sun, 10 Sep 2017 22:39:53    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی سے متصل گروگرام میں ایک معصوم طالب علم کے بہیمانہ قتل کے بعد اب دہلی میں ایک شرمناک واردات سامنے آئی ہے ۔ دہلی کے گاندھی نگر علاقہ میں پانچ سال  کی ایک معصوم طالبہ کی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ متاثرہ طالبہ کو لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق اسکول میں کام کرنے والا ہی ایک شخص نے اس معصوم بچی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا ہے ۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ معاملہ مشرقی دہلی کے گاندھی نگر میں واقع ٹیگور پبلک اسکول میں پیش ایا ۔ یہاں نرسری میں پڑھنے والی بچی کی اسکول کی اندر ہی آبروریزی کی گئی ہے ۔پولیس نے پوسکو ایکٹ کے تحت کے معاملہ درج کرلیا ہے اور کیس کی جانچ کررہی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بچی کے ساتھ اسکول کے اسٹور روم میں آبروریزی کی گئی۔


Share: